رپورٹ پڑھے بغیرفیصلے کئے جارہے ہیں ،لگتاہے دال میں کچھ کالاہے ،جہانگیرترین

جمعرات 23 جولائی 2015 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماجہانگیرترین نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے سرپیرکے بغیررپورٹ چلادی،رپورٹ پڑھنے سے قبل ہی فیصلے کئے جارہے ہیں ۔لگتاہے کہ دال میں کچھ کالاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ بارے ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے ،مسلم لیگ ن کے ذرائع نے سرپیرکے بغیرہی رپورٹ چلادی ہے ،اگررپورٹ آئی ہے وہ سامنے لائی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ رپورٹ اگرحکومت کے حق میں ہے توچینلزکوکیوں نہیں دی جاتی؟رپورٹ کی کاپی چینلزکودیں لگتاہے کہ ن لیگ کے ذرائع رپورٹ منظرعام پرنہیں لاناچاہتے،اوررپورٹ کوپڑھے بغیرہی فیصلے کئے جارہے ہیں ،مصدقہ کاپی کے بغیررپورٹ چلانے سے لگتاہے کہ دال میں کچھ کالاہے

متعلقہ عنوان :