کراچی ،پیپلز پارٹی کی قیادت کی دبئی اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی ،کئی صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعرات 23 جولائی 2015 08:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کی قیادت کے دبئی اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کردی گئی اور کئی صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کردئیے گئے ہیں ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو سے تعلیم کا قلمدان لے کر انہیں محکمہ اطلاعات اور آبپاشی کے قلمدان دےئے گئے ہیں جبکہ صوبائی وزیر شرجیل میمن سے بھی محکمہ اطلاعات کا قلمدان لیکر انہیں محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیوز کے قلمدان تقویض کیے گئے ہیں، ان کے پاس محکمہ بلدیات کا قلمدان موجود رہے گا ،صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی سے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان لے کر انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کو پبلک انجینئرنگ اور دیہی ترقی کے محکموں کے قلمدان دیئے گئے ہیں ،ان کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان پہلے ہی ہے ،صوبائی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکند میندرو کو محکمہ امداد باہمی کا قلمدان دیا گیا ہے ،ان کے پاس ساحلی ترقی اورماحولیات کے قلمدان رہیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ناصر شاہ کوسندھ کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا اورصوبائی وزیر کاحلف اٹھانے کے بعد توقع ہے کہ ان کو محکمہ بلدیات کو قلمدان دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی وزراء کو کابینہ سے فارغ کیا جاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :