”عوام کیلئے خوشخبری“یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں5 روپے60 پیسے کمی کا امکان،پٹرول3 روپے44پیسے،مٹی کا تیل2 روپے10 پیسے،ہائی سپیڈ2 روپے78 پیسے اور لائٹ ڈیزل2روپے16 پیسے کمی کا فیصلہ،اوگرا نے سمری وزار ت خزانہ کو ارسال کر دی

جمعرات 23 جولائی 2015 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں5 روپے60 پیسے کمی ہونے کا امکان ہے،اوگرا نے سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کر دی،ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی پٹرولیم مصنوعات کی کمی کی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت3 روپے 44 پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل 2 روپے10 پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل2 روپے 78 پیسے،ہائی آکٹین ڈیزل5 روپے 60 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 16 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں کے باعث پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :