طارق فاطمی کی امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پراظہار خیال

بدھ 22 جولائی 2015 09:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء )وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے دورہ امریکا کے دوران نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پراظہار خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

طارق فاطمی نے بلنکن کو وزیر اعظم نواز شریف کی بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات استوار رکھنے کی پالیسی سے آگاہ کیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اورامریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان ڈین فیلڈ مین بھی موجود تھے۔