بارشوں ،سیلابی صورتحال اور امدادی کاروائیوں سے متعلق کور کمانڈر پشاور سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ،پرویز خٹک،پاک فوج ،خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مربوط کوششیں کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
بدھ 22 جولائی 2015 09:02
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بتایا ہے کہ اُن کی منگل کے روز چترال میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاروائیوں سے متعلق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے بات چیت میں پاک فوج اور خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مربوط کوششوں پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ وہ منگل کے روز موسم کی خرابی کے باعث چترال نہیں جا سکے تاہم بدھ کے روز موسم صاف ہوا تو وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ چترال کا دورہ کریں گے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے علاوہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے وزیراعلیٰ نے کہاکہ نوشہرہ میں عید میلہ کے خلاف عوامی شکایات سے بھی کو ر کمانڈر پشاور کو آگاہ کیا گیا ہے جس پر اُنہوں نے یہ میلہ فوری طور پر بندکرانے کی یقین دہانی کرادی ہے منگل کے روز نوشہرہ میں صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اُنہوں نے چترال کا دورہ کرنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور چترال کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کاروائیوں کو سراہا ہے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کہ اُنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد اور ذرائع آمدورفت اور خصوصاً پانی کی سکیموں کی بحالی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات سے کور کمانڈر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیااُنہوں نے کہاکہ چترال میں پاک فوج نے دور دراز پہاڑی علاقوں کے متاثرین تک خوراک کے پیکٹ پہنچائے جو سول انتظامیہ کے بس کی بات نہیں تھی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چترال میں سیلاب زدگان کی امدادی کاروائیوں اور ذرائع مواصلات سمیت بنیادی سہولتوں کی بحالی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے ابتدائی طور پر 14 کروڑ روپے فراہم کر دیئے ہیں جن میں سے 10 کروڑ روپے صرف تباہ شدہ سڑکوں اور راستوں کی فوری مرمت و بحالی جبکہ باقی رقم متاثرہ واٹر سپلائی اور اری گیشن سکیموں کی بحالی پرخرچ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ منگل کے روز بھی صوبائی حکومت نے متاثرین سیلاب کیلئے خوراک اور امدادی سامان کے 50 ٹرک چترال روانہ کئے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اُنہوں نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق تمام امدادی اشیاء ہر صورت میں متاثرین تک پہنچائیں کیونکہ صوبائی حکومت کے پاس امدادی وسائل کی کوئی کمی نہیں انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کی مدد کی ہے اور صوبائی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے اور صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے گی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پشاور سے پی ڈی ایم اے اور صوبائی محکمہ امداد و بحالی کے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اری گیشن کے چیف انجینئرز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی چترال پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امداد اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں اور صوبائی حکومت ان کاروائیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے اور جہاں کہیں بھی صوبائی حکومت کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے اس کے مطابق فوری اقدامات کئے جاتے ہیں پرویز خٹک نے جناح باغ نوشہرہ میں لگائے گئے عید میلے سے متعلق شکایات سے متعلق کہا کہ اس بارے میں بھی اُنہوں نے کور کمانڈر پشاور سے بات کی ہے جنہوں نے یہ میلہ فوری طورپر بند کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے عیدمیلہ کے حوالے سے عوامی شکایات اور اس بارے میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کے ساتھ نوشہرہ کے وفود کی ملاقاتوں کے بارے میں کور کمانڈر کو آگاہ کیا ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 22 جولائی 2015 کی مزید خبریں
-
دریائے چناب و جہلم میں طغیانی،قریب بسنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات
-
بہاول پور، ڈاکٹروں اورعملہ کی غفلت اورلاپروائی ،اورادویات کی عدم دستیابی کے باعث 14معصوم اور نومولودبچے وفات پاگئے، لواحقین کاشدیداحتجاج ، 26 ویں روزسے کوئی بھی ڈاکٹروارڈ میں نہیں آیا نومولودبچوں ... مزید
-
بھکر،مضر صحت پکوڑے کھانے سے 17افراد کی حالت غیر
-
فیصل آباد، پیورفوڈ لائسنس اور حفظان صحت کے اصولوں کاخیال نہ رکھنے والے ہوٹلوں، ریستورانوں اور بیکریوں کے خلاف بھرپورآپریشن جاری
-
مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی وبا ء پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 600سے 800روپے تک گھٹ گئی
-
پاکستان دنیا کی دوسری باتونی قوم،جنوبی افریقہ کا پہلا نمبر
-
چترال میں سیلاب کی وجہ گلیشیرزکا پگھلنا اورمون سون بارشیں ہیں، ڈی جی محکمہ موسمیات،گلیشیرز پگھلنے کی پیشگی اطلاع دورکے علاقوں میں نہیں پہنچتی جس سے لوگ بے خبررہتے ہیں،غلام رسول
-
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 8 طالبان ہلا ک
-
یمن ، کار بم دھماکہ ، 4 افراد ہلاک ، 8 بچوں سمیت متعدد زخمی ، داعش نے ذمہ د اری قبول کر لی
-
بھا رت میں بچوں کا ’سیریل کلر‘گرفتار، ملزم کا 14 سے زائد جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
امریکی وزیر خارجہ جان کیری چودہ اگست کو کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے ،ہوانا میں امریکی سفارتخانہ پر پرچم لہرائیں گے
-
شمالی کیمرون میں مشتبہ بوکر حرام جنگجوؤں کا حملہ ، 23 افراد ہلاک متعدد زخمی
-
سورج کی مکمل روشنی کیساتھ زمین کی پہلی تصویر جاری
-
برازیل کی طوفانی بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر
-
داعش کم سن جنگجوؤں کو سرقلم کرنے تربیت دینے لگی،خوفناک مشن میں گڑیا فرضی دشمن کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ بر طا نو ی اخبا ر
-
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مزید 12 افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم کا چترال میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار،این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت، لمحہ بالمحہ صورت حال آگاہ رکھا جائے، ایم 45 رابطہ کار ... مزید
-
پیپلزپارٹی کا دبئی میں اعلیٰ سطحی اجلاس،سندھ میں ٰ بیوروکریسی میں ردوبدل،کابینہ میں وزراء کے قلمدانوں اور پارٹی کے ڈھانچہ تبدیل کرنے کے اہم فیصلے
-
بارشوں ،سیلابی صورتحال اور امدادی کاروائیوں سے متعلق کور کمانڈر پشاور سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ،پرویز خٹک،پاک فوج ،خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مربوط کوششیں کریں گے،وزیر ... مزید
-
بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو حملوں کی دھمکی دیدی،سرحدپار دہشت گرد چھپے ہیں جو بھارت کیلئے خطرناک ہیں ان کے خاتمے کیلئے ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہیں،بھارتی جنرل کے ایچ سنگھ
-
طارق فاطمی کی امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پراظہار خیال
-
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی حریت رہنماؤں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی ، میر واعظ کی قیادت میں وفد کی شرکت ، ہائی کمشنرنے حریت قیادت کا استقبال کیا،پاکستان استصواب رائے کیلئے کشمیریوں کی حمایت ... مزید
-
حکومتی کرپشن کا سیلاب ہر طرف تباہی پھیلارہا ہے‘ ڈاکٹر طاہر القادری،بااثر خاندان اپنے اثاثے بچانے کیلئے ہر سال غریب کاشتکاروں کو ڈبو دیتے ہیں،10سال میں سیلاب کی روک تھام کے نام پر ملنے والے غیر ملکی ... مزید
-
ایم کو ایم میں سیاسی ٹوٹ پھوٹ شروع ، 3 واضح دھڑے بننے کا امکان
-
آزادکشمیر کے علاقے بھمبرمیں پاکستان کے بھارتی ڈرون گرانے کے معاملے پر بھارت کے حکومتی اور عسکری حلقوں میں بے چینی بڑھ گئی ،نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کی قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ڈرون کے ساتھ ... مزید
-
والدہ محترمہ کی قسم ، مہاجروں کے جائز حقوق کیلئے جدوجہداپنی آخری سانس تک کرتارہوں گا، رینجرزکے غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کوصبروتحمل کے ساتھ برداشت کررہے ہیں یقین ہے اللہ ظالموں پراپناعذاب ضرورنازل ... مزید
-
بے نظیر قتل کیس سے سا بق صدر مشرف کی بریت کے امکا نا ت روشن ہو گئے ،مخالف وکیل مقدمے میں آخری گواہ کو پیش کرنے میں ناکام رہے،مشرف کے وکیل کا دعویٰ
-
کوئٹہ،ایرانی حدود سے 4مارٹرگولے فائر، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
-
الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں سے عبوری انتخابی فہرستیں آویزاں کردیں
-
پاک چین کی دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند اور شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے ،چینی سفیر ،یہ دوستی ہمیشہ قائم دائم رہے گی ،چینی عوام پاکستان کو اپناودسرا گھر تصور کرتے ہیں، ایکس چینی شہریوں کے اعزازمیں عید ملن ... مزید
-
نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو مودی سے ہاتھ نہ ملاتا،پرویز مشرف،بھارت کے ساتھ تعلقات کے خلاف نہیں تاہم تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیں،بھارت ہمارے ساتھ پنگالے رہا ہے،کشمیر،کراچی اور بلوچستان ... مزید
-
قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کیساتھ کرکٹ کھیلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.