وزیر اعظم کا چترال میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار،این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت، لمحہ بالمحہ صورت حال آگاہ رکھا جائے، ایم 45 رابطہ کار سڑک کو فوری بحال کی جائے ،نواز شریف،آرمی چیف کی پاک فوج کوسیلاب سے متاثرہ افرادکی ہرممکن امدادکی ہدایت

بدھ 22 جولائی 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو سیلاب متاثرین کی فوری امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدیق ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سیلابی صورت حال ک کا جائزہ لینے کیلئے خود لاہور سے چترال کا دورہ کرنا چاہتے تھے تاہم موسم کی خراب صورت حال کے باعث دورہ نہ کر سکے،وزیر اعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب سے آنے والی بڑی تباہی اور جانی و مالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیر اعظم نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کو فوری سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپس کے رابطہ کار کو موثر انداز میں بڑھائیں تا کہ امدادی کاموں میں تیزی آ سکے،وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لمحہ بالمحہ صورت حال آگاہ رکھا جائے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوبھی ہدایت کی ہے کہ ایم 45 رابطہ کار سڑک کو فوری طور پر بحال کیا جائے تا کہ چترال کا دوسرے علاقوں سے رابطہ بحال ہو سکے اور متعلقہ اداروں کو قدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرین کی امدادی کاموں میں مشکلات درپیش نہ ہوں،ترجمان کے مطابق موسم کی صورت حال بہتر ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف چترال کا دورہ کریں گے اور سیلابی صورت حال اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ادھرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کوسیلاب سے متاثرہ افرادکی ہرممکن امدادکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کورکمانڈرکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری رکھیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق چترال میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور16ٹن راشن تقسیم کیاجاچکاہے ،گرم چشمہ کوراکھ اوربمبوریت میں سیلابی پانی میں پھنسے73افرادکوبچالیاہے۔

پاک فوج کے 2ایم آئی 17ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں ۔چترال کے متاثرہ علاقوں کے لئے فرنٹیرکورکی جانب سے 100ٹن راشن کاعطیہ دیاگیاہے ۔100ٹن کاعطیہ پشاورسے متاثرہ علاقوں میں بھیجوایاجارہاہے،متاثرہ علاقوں میں فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم ہیں ،میڈیکل کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افرادکوامداددی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :