کراچی ،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا سرحدی علاقوں کا دورہ ،اہلکاروں سے ملاقات ،سکھر اور لاڑکانہ کے دورہ کے دوران امن ومان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

منگل 21 جولائی 2015 08:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور تعینات اہل کاروں سے ملاقات کی، دورے کے دوران ڈی جی رینجرز کو سکھر اور لاڑکانہ کی امن ومان کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رینجرز اہلکاروں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی جب کہ میجر جنرل بلال اکبر سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :