دورہ سعودی عرب ،وزیر اعظم وطن واپس پہنچ گئے،لاہور میں نماز عید ادا کی،سارا دن اہلخانہ کے ہمراہ گزار ،کسی سیاسی شخصیت سے ملاقات نہیں کی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں،شہداء کے دلوں میں محسوس کرتے ہیں،نواز شریف

منگل 21 جولائی 2015 07:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے عید الفطر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی عمرہ میں منائی،سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جمعہ کے روز دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعدوطن پہنچے ، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے عزیزواقارب بھی ان کیساتھ تھے،وزیر اعظم نے عید کی نماز لاہور میں ہی ادا کی سارا وقت اہلخانہ کے ہمراہ جاتی عمرہ میں گزارا ،اس دوران وزیر اعظم نے کسی سیاسی شخصیت سے کوئی ملاقات نہیں کی،عید نماز کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی ،ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کیں،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کو کبھی بھی رائیگا نہیں جانے دیا جائیگا،پاک سرزمین میں دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،وزیر اعظم نے کہا کہ عید کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس خوشی کے موقع پر اپنے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ سعودی عرب میں مملکت کے قوانین کی پابندی کریں اوروطن کا امیج بڑھانے کیلئے بحیثیت سفیر مثبت کردار ادا کریں۔