ملک بھر میں عید کی پانچ چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی‘صنعتیں بند کر کے بچائی گئی بجلی گھریلو صارفین کو دی جائے گی

جمعہ 17 جولائی 2015 06:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء)ملک بھر میں عید کی پانچ چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ صنعتیں بند کر کے بچائی گئی بجلی گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عید پر صنعتیں بند ہونے سے دو ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی جبکہ مارکیٹیں اور دکانیں بند ہونے سے بھی بجلی کی بچت ہو گی جس کی وجہ سے عید کی چھٹیوں میں بجلی بند نہیں کی جائے گی۔وزارت پانی و بجلی نے عید پر تمام بند پاور پلانٹس بھی چلانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے

متعلقہ عنوان :