نواز شریف سعودی عرب ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو دبئی‘ مشرف کراچی‘ شہباز شریف لاہور‘ اسفندیار چارسدہ‘ عمران اسلام آباد میں عید منائیں گے

جمعہ 17 جولائی 2015 06:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی عرب سابق صدر آصف علی ز رداری اور بلاول بھٹو دبئی‘ پرویز مشرف کراچی‘ شہباز شریف لاہور‘ اسفندیار ولی چارسدہ‘ عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعطم محمد نواز شریف مدینہ منورہ میں اعتکاف کر رہے ہیں اور اپنے اہل و عیال کے ساتھ مدینہ منورہ میں موجود ہیں وہ عید سعودی عرب میں ہی منائیں گے اور عید کی شام واپس لاہور پہنچیں گے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عید الفطر دبئی میں منائیں گے سابق صدر پرویز مشرف عید کراچی میں منائیں گے۔

عوامی نیشنل پارتی کے سربراہ سفند یار ولی باغ چارسدہ‘ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان‘ پیر پگاڑا پیرجوگوٹھ‘ چوہدری شجاعت گجرات میں عید منائیں گے۔