نیب نے امسا ل ریکور کئے گئے 265 ارب روپے کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

جمعہ 17 جولائی 2015 06:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) نیب نے اس سال ریکور کئے گئے 265 ارب روپے کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں نیب کی رپورٹ کے مطابق رواں سال نیب کو کرپشن کے مقدمات میں 19 ارب روپے ملزمان نے از خود واپس کئے پلی بارگین کے ذریعے نیب سے 10 ارب 72 کروڑ روپے وصول کئے۔

(جاری ہے)

نیب کو مختلف بنکوں کا نادھندگان سے 181 ارب 36 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی رواں سال ایک ارب 54 کرور روپے کی رضاکارانہ وصولی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :