این جی اوز کے خلاف کارروائیاں، ترقیاتی منصوبے کھٹائی میں پڑ جائیں گے،امدادی ادارے،سیو دی چلڈرن کو سیل کرنے کے بعد تمام این جی اوز کے مفاہمتی یادداشت کے تحت حکومت کو نوٹسز،منصوبے بند کرنے کا پیغام،حکومت کی دوغلی پالیسی سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی امدادی اداروں پر انحصار، این جی اوز فنڈنگ کی سخت مانیٹرنگ

جمعہ 17 جولائی 2015 06:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں سیو دی چلڈرن این جی او کیخلاف کارروائی کے نتیجے میں امداد دینے والے غیر ملکی اداروں نے حکومت کو دوٹوک الفاط میں تنبیہ کی ہے کہ اگر پاکستان میں غیر سرکاری تنظیموں(این جی اوز) کیخلاف کارروائی جاری رہی تو پاکستان میں صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی، روزگار، انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود کے کئی منصوبے خطرے میں پڑھ سکتے ہیں۔

امداد دینے والے کئی غیرملکی اداروں نے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ اگر حکومت نے آئی این جی اوز کے خلاف پالیسیاں جاری رکھیں تو ترقیاتی منصوبے کھٹائیمیں پڑ جائینگے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے دوغلہ پالیسی اپناتے ہوئے ایک طرف سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے دوطرفہ اور کثیر الملکی معاہدوں کے ذریعے غیر ملکی امدادی اداروں پر انحصار کیا اور دوسری جانب بین الاقوامی این جی اوز کی فنڈنگ کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

سیو دی چلڈرن این جی او کے معاملے کے بعدامداد دینے والے غیر ملکوں اداروں نے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ کہ اگر پاکستان میں اسی طرح غیر ملکی این جی اوز کیخلاف کارروائیاں ہوتی رہیں تو پھر پاکستان میں کام جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا اور اس ضمن میں تمام منصوبوں سے بھی دستبردار ہوجائینگے۔سیو دی چلڈرن این جی او کو حکومتی حکم پر سیل کرنے کے بعد تمام این جی اوز نے مفاہمتی یادداشت کے تحت حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ایک حکومتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بین الاقوامیامدادی اداروں کی جانب سے حکومت کو بھیجے گئے غیر مبہم پیغام کے بعد حکومت نے آئی این جی او کے بارے میں موقف میں نرمی پیدا کی اور اس کے نتیجے میں سیو دی چلڈرن کو اپنی کارروائیاں بحال کرنے کی اجازت دی گئی تاہم سماجی ترقی کے شعبے کو مربوط بنانے کے حکومتی موقف کے پیش نظر حکومت نے این جی اوز کے مستقبل میں رجسٹریشن کو اقتصادی امور ڈویژن سے وزارت داخلہ کو منتقل کردیا ہے ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بعض این جی اوز پر الزام لگایا ہے کہ وہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ایک سوال کے جواب میں اہلکار نے کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ وزیر داخلہ جنہوں نے قبل ازیں این جی او کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کئے ہیں ان کے معاملات کو باقاعدہ بنانے کے بارے میں کیا اقدامات کرینگے تاہم یہ امر یقینی ہے کہ حکومت ملک دشمنی کے نام پر عطیہ دینے والوں کو چھوڑنے کی متحمل نہیں ہوسکتی وزیر داخلہ نے حال ہی میں کہا کہ انہوں نے جامع آ ن لائن سسٹم لاگو کرنے کا عزم ظاہر کرکھا ہے جس کے ذریعے آئی این جی اوز خود کو حکومت کے پاس اندراج کراسکیں گی اہلکار نے کہا کہ جب تک حکومت این جی اوز کے ذریعے خرچ کئے جانے والے فنڈز کی رقوم پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول چاہتی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق دوطرفہ اور کثری الجہتی عطیات دہندہ سماجی شعبے کی ترقی میں زبردست خدمات ہیں۔ برطانیہ پاکستان کے استحکام اور پروگرام کے تحت 2014-17ء کے دوران حکومت کو تین سو چالیس ملین پاؤنڈ فراہم کریگا تیسرے انسداد غربت فنڈ کے تحت عالمی بینک نے آمدن میں اضافے اور پائیدار روزگار کیلئے ہدف بنائے جانے والے دیہی علاقوں کے غریبوں کو بااختیار بنانے کیلئے 250ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا ہے جبکہ ایجوکیشن کیلئے 244ملین ڈالر اور غربت میں کمی اور سماجی تحفظ کیلئے 210ملین ڈالر فراہم کئے ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ جنوبی پنجاب میں روزگار کے مواقعوں اور ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کیلئے 40.2ملین ڈالر کا قرضہ دیگا جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی صحت و صفائی ، تعلیم ، موسمی پیشنگوئی اور سکیورٹی کے شعبوں سے متعلق امور میں اور یو ایس ایڈ صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈ یورپی یونین ایشین ڈویلپمنٹ پیداوار اسلامی ڈویلپمنٹ بینک جیسے دوسرے فنڈز دینے والے بھی ایسے کئی منصوبوں میں ملوث ہیں جن کا ملوث معاشرے کی قابل تسخیر طبقوں کی بہبود کے ساتھ جوڑا ہے دوطرفہ سطح پر جرمنی ، فرانس کویت ، ناروے اور سعودی عرب ملک کے سماجی شعبے کی ترقی میں شامل ہے ۔