دبئی،آصف زرداری اوربلاول بھٹوکا اپنی رہائش گاہ پرافطارڈنر ،اندرونی وبیرونی خطرات کاعسکری وسول قیادت سے مل کرمقابلہ کرنے کا فیصلہ،سندھ اسمبلی سے ایکٹ147کے تحت رینجرزکے قیام میں توسیع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 جولائی 2015 05:53

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنی رہائش گاہ پرافطارڈنر دیا، افطار ڈنر میں پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں سمیت رحمان ملک،شرجیل میمن اورانورسیال نے بھی شرکت کی ۔ افطار ڈنر میں اندرونی وبیرونی خطرات کاعسکری وسول قیادت سے مل کرمقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سندھ اسمبلی سے ایکٹ147کے تحت رینجرزکے قیام میں توسیع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کودہشتگردی کے ناسورسے چھٹکارادلاکردم لیں گے،اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں کہا گیا کہ سرحدوں پربھارتی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اورسیکورٹی فورسزکے ساتھ ہیں،سندھ اسمبلی سے ایکٹ147کے تحت رینجرزکیقیاممیں توسیع کی جائے گی،ضرب عضب میں اعلیٰ فوجی قیادت کاکردارقابل ستائش ہے۔