پابند یوں کا خاتمہ، ایرانی بینکوں میں پھنسے 120ارب ڈالرملنے کی امیدپیداہوگئی ہے،مشاہدحسین سید،پاکستان ایران ،سعودی عرب تعلقات بہتری کیلئے پل کاکرداراداکرسکتاہے ،مودی نے طاقت کاموازنہ کرکے پالیسی بدلی اورملاقات کی خواہش کااظہارکیا، نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 16 جولائی 2015 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)مسلم لیگ ق کے راہنمامشاہدحسین سیدنے کہاہے کہ ایران سے پابندیاں ختم ہونے کے بعدوہاں کے بینکوں میں پھنسے 120ارب ڈالرملنے کی امیدپیداہوگئی ،پاکستان ایران ،سعودی عرب تعلقات بہتری کیلئے پل کاکرداراداکرسکتاہے ،مودی نے طاقت کاموازنہ کرکے پالیسی بدلی اورملاقات کی خواہش کااظہارکیا۔ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں مشاہدحسین سیدنے کہاکہ پاکستان نے امریکی دباوٴکے باوجودایران گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل رہا،تاریخ میں پہلی بارایساہواکہ کسی امریکی صدرنے اسرائیلی مخالفت کے باوجودایران پرموٴقف لیا۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی مسائل پرایران اورامریکہ کارویہ حلیف جیساہوسکتاہے ،ایران ،اسرائیل کے دوبڑے دشمن حزب اللہ اورحماس کادوست ہے ،مشاہدحسین سیدنے کہاکہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے معاہدے سے ایران کے بینکوں میں پھنسے 120ارب ڈالرواپس ملنے کی امیدہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف سے ملاقات میں کہاتھاکہ جس طرح پاکستان کے افغانستان کے ساتھ سیکورٹی خدشات ہیں اس طرح سعودی عرب کے یمن میں ایران کے ساتھ بھی خدشات ہیں ،ان خدشات کودورکریں ،پاکستان کوسعودی عرب اورایران کے تعلقات بہتربنانے کیلئے پل کاکرداراداکرناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پاکستان اوربھارت کی طاقت کاموازنہ کیااوران کے پاس بھی ایٹم بم ہے ،اورپاکستان کے پاس بھی ہے ،مودی نے اپنی پالیسی کوبدلااورپھرملاقات کی خواہش کااظہارکیا،ہم نے خواہش نہیں کی

متعلقہ عنوان :