آصف زرداری کے ساتھ پیسوں یاشوگرملزکی لڑائی نہیں ،میرااختلاف دھرتی کیلئے ہے ، ذوالفقارمرزا، زرداری کواچھے وقت میں چھوڑا،فریال تالپورکوچاہئے وہ پارٹی سے مستعفی ہوجائیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 16 جولائی 2015 08:44

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ پیسوں یاشوگرملزکی لڑائی نہیں ،میرااختلاف دھرتی کیلئے ہے ،آصف زرداری کواچھے وقت میں چھوڑا،فریال تالپورکوچاہئے وہ پارٹی سے مستعفی ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب سے میں نے سیاسی سیریزشروع کی تب سے ایم کیوایم سے اختلافات ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جس مقام پرپہنچاوہ محنت سے حاصل کی ،میرے پاس دوشوگرملزہیں ،امن کمیٹی اورلیاری گینگ وارورثے میں ملے ،رحمان ڈکیت میرے دورمیں ہی ماراگیا۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری پارٹی کی کمان سنبھالیں اورپارٹی کومضبوط کریں ،فریال تالپورکوسیاست سے مستعفی ہوجاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپورلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :