وفاقی محکمہ داخلہ نے امیگریشن حکام کو متحدہ قومی موومنٹ کے مخصوص رہنماؤں کے ناموں کی فہرست فراہم کر دی

جمعرات 16 جولائی 2015 08:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء) وفاقی محکمہ داخلہ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر امیگریشن حکام کو متحدہ قومی موومنٹ کے مخصوص رہنماؤں کے ناموں کی فہرست فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ امیگریشن ذرائع کے مطابق فراہم کی گئی فہرست میں متحدہ کے ان رہنماؤں کے نام شامل ہیں جن کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔ امیگریشن حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فہرست میں شامل متحدہ کے رہنما اگر ہوائی اڈوں سے بیرون ملک جانے کی کوشش کریں تو ان کو گرفتار کر لیا جائے۔ فہرست میں متحدہ کی رابطہ کمیٹی سمیت اراکین قومی و سندھ اسمبلی کے بعض اراکین کے نام بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :