کراچی، تفتیشی ونگ کو فنڈز اجراء کا معاملہ، آئی جی سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار 23جولائی کو تفصیلی رپورٹ طلب

جمعرات 16 جولائی 2015 08:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تفتیشی ونگ کو فنڈز جاری کرنے کے معاملہ پر آئی جی سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے23جولائی کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سندھ پولیس میں شعبہ تفتیش کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکریٹری فنانس کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :