بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کاروائی ، دشمن کی گنوں کو خاموش کروادیا

جمعرات 16 جولائی 2015 08:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء) بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ گذشتہ صبح بھارتی سیکورٹی فورسز ( BSF) نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے پھوکلیاں سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

(جاری ہے)

چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کروادیا۔تاہم کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :