ہندوستان امریکہ سے سب سے زیادہ امداد لینے کا والاملک، اسرائیل سب سے زیادہ فوجی امداد لینے والا ملک بن گیا ،ہندوستان کے بعد اسرائیل کا نمبر ہے، جسے 65 ارب ڈالرز اقتصادی امداد کی مد میں دیے گئے،پاکستان44.4 ارب ڈالر کے ساتھ پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے

بدھ 15 جولائی 2015 09:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) یو ایس ایڈ کے مرتبہ کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا نے 1946ء سے 2012ء کی مدت کے دوران ہندوستان کو سب سے زیادہ اقتصادی امداد دی ہے۔جبکہ اسرائیل کو اسی مدت کے دوران فوجی امداد کی سب سے زیادہ مقدار فراہم کی گئی۔امریکا نے 66 برسوں کی اس مدت کے دوران 199 ارب ڈالرز کی سب سے بڑی غیرملکی امداد فراہم کی۔

اس اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 1946ء سے 2012ء تک ہندوستان نے تقریباً 65.1 ارب ڈالرز کی اقتصادی امداد وصول کی۔ہندوستان کے بعد اسرائیل کا نمبر ہے، جسے 65 ارب ڈالرز اقتصادی امداد کی مد میں دیے گئے۔اقتصادی امداد کی مد میں 44.4 ارب ڈالرز کی وصولی کے ساتھ پاکستان44.4 ارب ڈالر کے ساتھ پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ اس مدت میں امریکا کی جانب سے کل 200 ملکوں اور خطوں کو اقتصادی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکا سے 1946ء سے 2012ء کی مدت کے دوران اقتصادی امداد وصول کرنے والے دس سرفہرست ممالک اور انہیں دی گئی امداد درج ذیل ہیں۔ دیگر ممالک میں برطانیہ: 63.6 ارب ڈالرز،مصر59.6 ارب ڈالرز، ویتنام: 41 ارب ڈالرز، عراق 39.7 ارب ڈالرز، جنوبی کوریا: 36.5 ارب ڈالرز، جرمنی33.3 ارب ڈالرز، فرانس: 31 ارب ڈالرز،ہندوستان کو دی گئی امریکی امداد مختلف شعبوں اور پروگراموں پر محیط ہے، جن میں بچوں بقا اور صحت، ترقیاتی امداد، ایچ آئی وی/ایڈز کے لیے اقدامات، نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے لیے امداد، امداد برائے خوراک اور نارکوٹکس کنٹرول کے لیے امداد شامل ہیں۔اس امداد کا بڑا حصہ یو ایس ایڈ کے مختلف پروگراموں کے لیے فراہم کی گئی (26 ارب ڈالرز) امداد پر مشتمل ہے۔