حریت کانفرنس نے پاکستان ہائی کی عیدملن پارٹی کی دعوت مسترد کر دی

بدھ 15 جولائی 2015 09:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے رہنما سید علی گیلانی کی حریت کانفرنس نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے دی جانے والی عیدملن تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت رہنما نے یہ فیصلہ روس میں پاکستان اور ہندوستان وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کشمیر کا ذکر نہ ہونے کی وجہ کیا ہے۔

حریت کانفرنس (گیلانی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'حریت کانفرنس نے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں عید ملن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔یاد رہے کہ پاکستان ہائی کمیشن نے تمام کشمیری رہنماوٴں کو رمضان المبارک کے اختتام پر 21 جولائی کو عید ملن کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :