سینیٹ حکام کی ایم سی بی نجکاری بارے میاں منشاء سے بند کمرہ میں پانچ گھنٹے تفتیش، میاں منشاء نے نئے انکشافات کردیئے، نیب نے گورنر سٹیٹ بینک ‘ سیکرٹری فنانس‘ انجکاری سے مزید دتاویزات طلب کرلیں

بدھ 15 جولائی 2015 08:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) سینیٹ حکام نے مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ نجکاری سکینڈل میں ملک کے اہم سرمایہ کار میاں منشاء سے 5 گھنٹے تک تفتیش کی ہے اور نجکاری کی شفافیت بارے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔ میاں منشاء سے تفتیش نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک بندہ کمرہ میں کی گئی ہے۔ بند کمرہ میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے ایم سی بی کے مالک میاں منشاء سے پوچھ گچھ کی ہے اور متعدد سوالات اور نکات پر وضاحت طلب کرتے رہے ہیں دوران تفتیش میاں منشاء کو اپنے وکلاء کی معاونت حاصل نہیں تھی۔

اور وہ اکیلے کمرہ میں نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ یہ تحقیقات صبح 10 بجے سے روع ہوکر دوپہر تک جاری رہی۔ نیب ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ میاں منشاء ایم سی بی نجکاری بارے اہم سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور بعض اوقات وہ پسینہ سے شرابور بھی ہوگئے تو نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے پسینہ صاف کرنے کیلئے انہیں تشو پیپرز کا ڈبہ بھی فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب حکام ایم سی بی نجکاری سکینڈل کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں اور اس سکینڈل میں مبینہ طورپر قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے میاں منشاء موجودہ حکمران بالخصوص نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں ۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں منشاء کے تحقیقات کے دوران انکشاف کے بعد نیب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری نجکاری بارے اہم دستاویزات طلب کرلی ہیں نیب حکام نے یہ تفصیلات دوران تفتیش مقدمہ کیلئے پہلو سامنے آنے کے بعد طلب کی گئی ہیں ایم سی بی اس ملک کا دوسرا بڑا بینک ہے جس کے اکثریتی شیئرز اب بھی حکومت کی ملکیت میں ہیں تاہم انتظام میاں منشاء کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :