شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی دہشتگردی کے ٹھکانوں پر بمباری سے14دہشتگرد ہلاک ،متعدد ٹھکانے تباہ

بدھ 15 جولائی 2015 08:52

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی دہشتگردی کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری سے14دہشتگرد ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز سیکورٹی فورسز سے شمالی وزیرستان کے علاقے آلواڑہ میں فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 14دہشتگرد ہلاک ہوگئے،جن میں کچھ اہم کمانڈر بھی شامل ہیں،کارروائی کے بعد دہشتگرد اپنے چند ساتھیوں کی نعشیں بھی اپنے ساتھ لے گئے جبکہ کچھ نعشوں کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جنہیں بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے علاقہ کلےئر کراتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کرکے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں دہشتگردوں کے متعدد اہم ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں،فضائی کارروائی کے بعد سیکورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :