گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کی فارنزک رپورٹ تحقیقاتی ٹیم کو ارسال ،کسی بھی تخریب کاری کے پہلو کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا

منگل 14 جولائی 2015 08:57

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کی فارنزک رپورٹ تحقیقاتی ٹیم کو بھجوا دی گئی‘ رپورٹ کے مطابق کسی بھی تخریب کاری کے پہلو کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ سے قبل ٹرین کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے بعد ٹرین حادثہ کا شکار ہو گئی۔ رپورٹ میں دہشتگردوں کے پہلو کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :