پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

منگل 14 جولائی 2015 08:57

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ ایک شہری شہید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز بھارتی افواج نے کنٹرول لائن کے نزدیکی پونچھ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید ہوگیا پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا ۔واضح رہے کہ رواں ہفتے ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :