نواز حکومت نے سوئس بنکوں میں آصف زرداری کی مبینہ کرپشن کی دولت واپس لانے کا پروگرام مؤخر کردیا

منگل 14 جولائی 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء)نوازشریف حکومت نے سوئس بنکوں میں آصف زرداری کی 60ملین مبینہ کرپشن کی دولت واپس لانے کا پروگرام مؤخر کردیا ہے ،عدالت عظمیٰ کی حکم کے باوجود شریف خاندان نے سوئس حکومت کو خط لکھ کر رقم واپس لانے کا پروگرام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سردخانہ میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

مشرف نے این آر او کے تحت آصف زرداری کے خلاف کرپشن مقدمات ختم کئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے این آر او کو کالعدم قرار دے کر مقدمات بحال کئے اور حکومت کو سوئس بنکوں میں 60ملین کی کرپشن منی واپس لانے کی ہدایت کی تھی۔

نوازشریف حکومت کے اٹارنی جنرل آفس سے فائل وزارت قانون وانصاف سے اور قانونی وضاحت کیلئے سمری ارسال کی تھی جو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود سمری سردخانہ میں ڈال دی گئی ہے۔خبر رساں ادارے کو اس حوالے سے وزارت قانون کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ حکومت نے اس معاملہ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مؤخر کردیا ہے اور خط نہ لکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :