پاک بھارت مذاکرات جلد بحال ہونے کا قوی امکان،سرتاج عزیز اگست میں بھارت جائیں گے،پاکستان کا کشمیر پر اپنے مؤقف میں لچک نہ دکھانے کا فیصلہ

پیر 13 جولائی 2015 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء)پاک بھارت مذاکرات جلد بحال ہونے کا قوی امکان ہے،وزیراعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے لئے مشیر سرتاج عزیز اگست میں بھارت جائیں گے اور مذاکرات کی بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کے دوران کشمیر پر اپنے مؤقف میں لچک نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت وزیراعظم کی روس میں ملاقات کے بعد اب برف مزید پگھلے گی اور مذاکرات کی بحالی کے لئے سرتاج عزیز بھارت جائیں گے اور بھارتی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور نریندر مودی کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دیں گے