رانا ثناء اللہ کا خود بلدیاتی الیکشن مہم کی نگرانی کرنے کا علان،بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ، ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بلدیاتی امیدواروں کو حتمی شکل دیں اس سلسلے میں مکمل اتفاق رائے سے امیدواروں کو آگے لایا جائے تاکہ انکی جیت یقینی ہو،ارکان اسمبلی سے گفتگو

پیر 13 جولائی 2015 08:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر قانون وبلدیات رانا ثناء الله خاں نے خود بلدیاتی الیکشن مہم کی نگرانی کرنے کا علان کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ، ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بلدیاتی امیدواروں کو حتمی شکل دیں اس سلسلے میں مکمل اتفاق رائے سے امیدواروں کو آگے لایا جائے تاکہ انکی جیت یقینی ہو۔

۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کر تے ہوئے ۔ اس موقع پر ممبر ان وقومی وصوبا ئی اسمبلی رانا محمد افضل خاں ، میاں فاروق، میاں عبدالمنان ، رجب بلوچ ،چوہدری فقیر حسین ڈوگر ، چوہدری افضل ساہی ،نواز ملک،حاجی الیاس انصاری،حاجی خالد سعید و دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی بھر پور انداز میں منظم تیاری کی جائے ۔

اس سلسلے میں عوامی رابطہ مہم تیز کریں ۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی دوسرے حلقے میں امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں مداخلت نہ کریں بلکہ اپنے حلقہ میں متفقہ امیدواروں کو سامنے لائیں اور اس سلسلے میں پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز نہ کیاجائے ۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی ، عوامی فلاح و بہبود کے علاوہ دہشت گردی کے خاتمے اور انرجی بحران پر قابو پانے کے لئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن کامیابی حاصل کریں گے ۔

انہوں نے ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ یہ منصوبے شفاف انداز میں مکمل کرکے اس کے ثمرات عوام جلدتک پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے سرکاری امور میں اعلی نظم و نسق کو برقرار رکھنے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے سلسلے میں ارکان اسمبلی اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ ن گروپ بند کا شکار ہے ایک دھڑے کی قیادت مسلم لیگ ن کے بانی و سابق ایم این اے /میئرمیونسپل کارپوریشن چوہدری شیر علی اور وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی اور سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کر رہے ہیں جبکہ دوسر ے گر وپ کی قیادت رانا ثناء الله خاں کررہے ہیں