کراچی، آصفہ بھٹوزرداری ، لیاری جنرل اسپتال کا دورہ ، صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا، اسپتال کی وارڈز میں جاکر مریضوں کی عیادت کی، انتظامیہ کی طرف سے ملنے والی سہولیات کے بارے میں معلوم کیا

پیر 13 جولائی 2015 08:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) شہیدبینظیربھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے کراچی شہر کی سب سے قدیم آبادی کوملنے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے لیاری جنرل اسپتال کا دورہ کیا،آصفہ بھٹوزرداری نے اسپتال کی مختلف وارڈز جاکر وہاں موجود مریضوں سے عیادت کی اور ان سے اسپتال انتظامیا کی طرف سے ملنے والی سہولیات کے بارے میں معلوم کیا،آصفہ بھٹوزرداری نے وارڈز کے باہر اور اسپتال کی عمارت کے باہر موجود مریضوں کے تیمارداروں سے بھی ملاقات کرکے ان سے بات چیت کی ، اس موقع پر موجود لوگوں نے ” جئے بھٹو“ کے نعرے بھی بلند کیے،آصفہ بھٹوزرداری نے تیمارداروں سے ان کی شکایات بھی سنیں، آصفہ بھٹوزرداری نے اسپتال انتظامیہ سے مریضوں کو مزید بہتر سہولیات کے حوالے سے بھی معلوم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ لیاری جنرل اسپتال کے مریضوں کی شکایات دور کرنے اور ان کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے معاملات کو وہ ذاتی طوردیکھیں گی۔

(جاری ہے)

ایم این اے نفیسہ شاھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :