عطیات کا دہشتگردی کیلئے استعمال کو روکنا چاہیئے، پرویز رشید، فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف ادارے قابل تعریف ہیں، لاہور میں افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 13 جولائی 2015 08:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف ادارے قابل تعریف ہیں۔ عطیات کا دہشتگردی کیلئے استعمال کو روکنا چاہئیے۔ لاہور میں افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے کے دوران کہا کہ فلاح و بہبود کے کاموں غریب نادار لوگوں اور انسانیت سے ہمدردی کا کاموں میں مصروف ادارے چندہ دیتے‘ اعانت کرنے اور تعریف کے قابل ہے۔

علم کے نام پر جہالت‘ عصبت‘ قتل و غارت گری حقیقی علم نہین اور نہ انسانی ہمدردی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ کی راہ میں دی گئی رقم سے غریب انسان کیلئے دوائی یا دہشتگرد کیلئے بم خریدا جا رہا ہے تو اس میں فرق اور خیال کرانا ضروری ہے۔ چندہ عطیات کی رقم زندگی بچانے اور انسان سے ہمدردی کرنے والے اداروں کو دینی چاہئے۔ عطیات کا غلط استعمال اور اسے دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا جرم ہے۔ حکومت اسے سختی سے روک رہی ہے۔ حکومت نے اس بارے قانون سازی کر کے متعلقہ افراد کو سخت سزائیں دینے کا قانون مرتب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن ہر ایک سے اپنے اعمال کا حساب دیتا ہو گا ۔ اس بارے پوچھا جائے گا کہ آپ نے رقم کس مقصد کیلئے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :