وزیراعظم نوازشریف کی عمرہ کی ادائیگی کے بعدخادم الحرمین الشریفین سے ملاقات ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اوریمن کے بحران پرتبادلہ خیال

پیر 13 جولائی 2015 08:33

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف کی عمراہ کی ادائیگی کے بعد حاد م الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزسے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اورخصوصاًیمن کے بحران پرتبادلہ خیال ،ملاقات ایک گھنٹے سے زائدوقت تک جاری رہی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دارالحکومت ریاض میں خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزسے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ،اس موقع پردونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اورخصوصاًیمن کے بحران پرتبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں سعودی فرمانروانے نوازشریف کے اعزازمیں افطارعشائیہ دیا،اس میں ان کے اہل خانہ بیٹاحسن نوازسمیت اعلیٰ حکام اورسفارتکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے سابق وزیرخارجہ شہزادہ السعودالفیصل کے انتقال پران سے تعزیت کی ۔ان کاکہناتھاکہ وہ پاکستان کے ایک سچے دوست تھے ،ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا