تحریک انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی جی بٹ کومزید واجبات ادائیگی سے انکار کردیا

اتوار 12 جولائی 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کے دھرنے کی راتوں کو رونق بخشنے والے ڈی جی بٹ کے واجبات کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے ادائیگی سے انکار کردیا ہے کیونکہ ڈی جے بٹ کو تمام واجبات کی ادائیگی ہوچکی ہے ، مزید ادائیگی نہیں کی جاسکتی جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بھی ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ 72لاکھ 60 ہزار روپے ادائیگی کا نوٹس بھجوا کر 23 جولائی کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے کو چار چاند لگانے والے ڈی جے بٹ کے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ڈی جے بٹ کی واجبات ادائیگی کی تحقیقات کرنے والی کمپنی نے ہفتہ کو رپورٹ اعلیٰ قیادت کو بھجوادی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی جے بٹ کو اس کے تمام واجبات ادا کردیئے گئے تھے اور اب اس کا مزید کروڑوں روپے کی ادائیگی کا دعویٰ بے بنیاد ہے اس لئے اسے مزید ادائیگی نہ کی جائے دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بھی اگست 2014ء سے دسمبر 2014ء تک کی آمدنی پر رائج ٹیکس ایک کروڑ 72 لاکھ 60ہزار روپے ادائیگی کا نوٹس ڈی جے بٹ کو بھجوادیا اور آمدن چھپانے پر پی آر اے ڈی جے بٹ کو 23جولائی کو طلب بھی کرلیا جب اس حوالے سے خبر رساں ادارے نے ڈی جے بٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں تو رقم ہی موصول نہیں ہوئی پھر ٹیکس کہاں سے ادا کرینگے پی آر اے کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :