ملک سے توانائی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بجلی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اتوار 12 جولائی 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک بھر سے توانائی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے حکومت مناسب اقدامات کررہی ہے ۔ بجلی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جس میں کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس کے مالی اور انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے پاور پلانٹس کے ٹو اور کے تھری کے مکمل ہونے کے بعد ملک میں سستی اور عام بجلی دستیاب ہوگی تاہم نیلم جہلم کے جاری منصوبوں کو پھر جلد مکمل کرنے کیلئے اضافی مالی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2013ء میں شروع ہونے والے منصوبے پاک چین مشترکہ سرمایہ کاری سے پایہ تکمیل کو پہنچ گئے

متعلقہ عنوان :