اربوں روپے کی کرپشن پر نیب خاموش کیوں ہے؟،ایازصادق ، نیب کے احتساب کیلے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ملک میں بھتہ خوری اور اغواء کا عروج ہے بھتہ خوری اور اغواء کاری ناقابل معافی ہے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 جولائی 2015 09:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن پر نیب خاموش کیوں ہے‘ نیب کے احتساب کیلے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ملک میں بھتہ خوری اور اغواء کا عروج ہے بھتہ خوری اور اغواء کاری ناقابل معافی ہے نیب کا احتساب کون کرے گا۔ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں افطار ڈنر کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے نیب اور پارٹیوں کے درمیان اربوں روپے کے تصفیے ہورہے ہیں میں نیب چیئرمین کے پیچھے نہیں پڑا ہوں جبکہ نیب کی کارکردگی سے قطعی مطمئن نہیں ہوں۔ سپریم کورٹ نیب کی کارکردگی دیکھ رہی ہے وہ بھی اس ادارے سے مطمئن نہیں نیب کی کارکردگی دیکھنے کیلئے ایک اور نیب بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تحریک انصاف کے اراکین دھرنے کے موقع پر ڈیوٹی پر تھے کوئی قومی اسمبلی کے اختیارات بارے غلط فہمی میں نہ رہے ۔

ابھی تک تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے تنخواہ واپس جمع نہیں کروائی . تنخواہیں واپس جمع کروائی گئیں تو انہیں قومی خزانے میں بھیج دیا جائے گا. اسمبلی قانون اور ضابطے کے مطابق چلائی جارہی ہے تحریک انصاف کے استعفیٰ اس لئے منظور نہیں کئے گئے کہ مجھے معلوم تھا کہ فیصلہ کیا ہوگا۔ این اے 122 میں حق اور سچ کی فتح ہوگی۔