وزیر اعظم ہاؤس کے سپریم کورٹ میں تحریری بیان کے باوجود حکومت اردو کو قومی زبان نافذ کرنے کے وعدے سے مکر گئی ،وزیراعظم ہاؤس سے مسلسل انگریزی میں بیان جاری

اتوار 12 جولائی 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء)وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریری بیان دینے کے باوجود بھی اپنے وعدے سے مکر گئی ،وزیراعظم ہاؤس سے مسلسل انگریزی میں بیان جاری ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے سیکرٹری اطلاعات کے ذریعے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آئندہ تمام سرکاری اداروں میں بطور سرکاری زبان اردو ہوگی ،صدر ،وزیر اعظم سمیت تمام وزراء اردو میں تقریر کیا کریں گے اور جاری پریس ریلیز بھی اردو میں جاری کی جائیں گے تاہم جمعہ اور ہفتہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا کوآرڈینیٹر دانیال گیلانی نے وزیرا عظم کے دورہ روس کی یکمشت 33 پریس ریلیز انگیریز میں ی جاری کر کے سپریم کورٹ میں دی جانے والے اپنے بیان سے انحراف کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :