صدر نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے،ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد کرنے کا آرڈیننس جاری ،کمی کا آرڈیننس بینکوں پر لاگو ہوگا

اتوار 12 جولائی 2015 09:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ودھولڈنگ ٹیکس میں کمی کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے بینکوں سیلین دین پر ودھولڈنگ ٹیکس میں کمی کے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

ودہولڈنگ کی شرح میں کمی کا آرڈیننس بینکوں پر لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے ود ہولڈنگ ٹیکس آردیننس کے اجراء کی وزیراعظم سے منظوری لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم سے ملاقات میں دورہ چین اور ایشیئن انفراسٹرکچر سرمایہ کاری ونگ کے معاہدے کے بارے میں بتایا اور تاجروں کے ساتھ ود ہولڈنگ تیکس کے بارے میں مذاکرات سے بھی آگاہ کیا اور وزیراعظم نے ودہولدنگ ٹیکس میں کمی کے لئے آردیننس کے اجراء کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔