پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات،امریکا کا خیرمقدم، دو نو ں وزرائے اعظم کی ملاقات مثبت پیشرفت،کشیدگی سے کسی کوفائدہ نہیں ہوگا،ترجمان وائٹ ہاؤس

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء)امریکا نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی روس کے شہر اوفا میں ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات مثبت پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو،دونوں ملکوں کیدرمیان کشیدگی سے کسی کوفائدہ نہیں ہوگا۔ تر جما ن کا کہنا تھا کہ امر یکہ دو نو ں مما لک کے ما بین تنا زعا ت کے حل کے لئے مذا کرا ت کا حا می ہے اور اس کی بھر پور حما ئیت کر تا ہے ، دو نو ں مما لک مذاکرا ت سے مسائل حل کر یں

متعلقہ عنوان :