بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 86پیسے فی یونٹ کمی کا اعلامیہ جاری

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 86پیسے فی یونٹ کمی کا اعلامیہ جاری کر دیا، بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیپرا نے ابجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 86پیسے فی یونٹ کمی کر کے اعلامیہ جاری کر دیا ہے، اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت 7لاکھ 6 پیسے رہی اور صارفین سے 8روپے 92پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے، اپریل کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ کمی کی گئی ہے۔ ماہانہ 300یونٹ استعمال کرنے والے زرعی صارفین کو یہ ریلیف نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :