نیب نے مزید160کرپٹ افرادکی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادی

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء)نیب نے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے ملک کی اشرافیہ کے خلاف اربوں روپے کرپشن کے مقدمات کی فہرست جمعہ کی سہ پہرکوسپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ،یہ فہرست نیب کے پراسیکیوٹرجنرل نے جمع کرائی ہے ،اس میں مزید160کرپٹ افرادکی بھارتی کرپشن کی تفصیلات موجودہیں ،عدالت عظمیٰ نے نیب کوحکم دیاتھاکہ حکمران طبقہ کے خلاف التواء میں پڑے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،نئے160کرپٹ افرادکی فہرست میں 80سیاستدانوں کے نام ہیں ،جبکہ باقی80افرادکاتعلق ملک کی بیوروکریسی کارپوریٹ سیکٹراوربنکنگ سیکٹرسے ہے جنہوں نے اس ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹاہے اس فہرست میں ماضی میں نجکاری کے نام پرقوم کولوٹنے والے افرادکے نام بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کوسینٹ ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین نیب کی ہدایت پرتمام نیب تحقیقاتی افسران سے1200کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اوریہ تحقیقات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی جائیں گی ،پاکستان میں ہرسال 500ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے جس کوروکنے کیلئے نیب کاادارہ قائم کیاگیاہے تاہم ملک کے حکمران طبقہ اس ادارہ کوسازشوں کے ذریعے تباہ کرنے پرتلاہواہے ،ماضی میں حکمران طبقہ نے نیب کواستمعال کرکے سیاسی مقاصدحاصل بھی کئے ہیں

متعلقہ عنوان :