ودھولڈنگ ٹیکس ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے لگایاگیاہے ،چیئرمین ایف بی آر،یہ ٹیکس چھوٹے تاجروں اورمتوسط طبقے پر نہیں ،جولوگ ٹیکس دیتے ہیں وہ ریٹرن جمع کرادیں توسارے پیسے واپس مل سکتے ہیں، ٹیکس کٹے یانہ کٹے ریٹرن فائل کرنالازمی ، لوگ گوشوارے جمع کرائیں تواس ٹیکس سے استثنیٰ مل جائے گا،بڑے تاجرپہلے سے ٹیکس دیتے ہیں ان پریہ نیاٹیکس نہیں لگے گا۔ 50ہزارروپے سے کم ٹرانزیکشن پرٹیکس نہیں ہے،طارق باجوہ کی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 8 جولائی 2015 10:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء)چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ نے کہاہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نیاٹیکس لگایاگیاہے ،یہ چھوٹے تاجروں اورمتوسط طبقے پرٹیکس نہیں ہے ،جولوگ ٹیکس دیتے ہیں وہ ریٹرن جمع کرادیں توسارے پیسے واپس مل سکتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے طارق باجوہ نے کہاکہ ہم نے ٹیکس ان لوگوں پرلگایاہے جوٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں ،یہ ٹیکس ان لوگوں پرنہیں ہے جوٹیکس دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جولوگ ٹیکس دیتے ہیں وہ اپناریٹرن جمع کرادیں توسارے پیسے واپس ہوجائیں گے ،یہ ٹیکس چھوٹے تاجروں اورمتوسط طبقے کے لئے نہیں ہے ،ہمارامقصدٹیکس نیٹ کوبڑھاناہے اوران لوگوں کوٹیکس نیٹ میں شامل کرناہے جوٹیکس نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس کٹے یانہ کٹے ریٹرن فائل کرنالازمی ہے لوگ گوشوارے جمع کرائیں تواس ٹیکس سے استثنیٰ مل جائے گااورجوبڑے تاجرپہلے سے ٹیکس دیتے ہیں ان پریہ نیاٹیکس نہیں لگے گا۔انہوں نے کہاکہ 50ہزارروپے سے کم ٹرانزیکشن پرٹیکس نہیں ہے

متعلقہ عنوان :