مزید فیصلے ٹھونس کر پارٹی کو نقصان نہ پہنچائیں،عمران خان کا وجیہہ الدین کو خط،ٹریبونل کا مقصد یک نکاتی ایجنڈا تھا ،آپ کی جائز سفارشات کو تسلیم کیا اور پارٹی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا،پارٹی کے معاملات میں مداخلت نہ کریں،کسی شخص کو حدود تجاوزکی اجازت نہیں دے سکتا،خط کا متن

بدھ 8 جولائی 2015 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ٹریبونل کے سربراہ وجہہ الدین کو باضابطہ خط لکھا ہے جس میں انہیں مزید پارٹی فیصلے ٹھونسنے سے روکتے ہوئے کہا کہ پارٹی امور میں کسی شخص کی مداخلت اور حدود و تجاوز کی اجازت نہیں دے سکتا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمرخان نے وجہہ الدین کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ بطور بزرگ میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں ،میں نے بطور پارٹی چیئرمین ٹریبونل بنایا اور آپ کو ٹریبونل کا سربراہ بنایا،ہم نے الیکشن پر آپ کی رپورٹ پر پارٹی میں دوبارہ انتخاب کی تجویز کو قبول کیا اور پارٹی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا ،تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ،عمران خان نے خط میں مزید لکھا ہے کہ الیکشن ٹریبونل ایک نکاتی ایجنڈے پر بنایا گیا تھا جس کے فیصلے کی روشنی میں ہم نے آپ کے فیصلے کی تائید کی اور آپ کی سفارشات آنے کے بعد بطور چیئرمین ٹریبونل کوتحلیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے وجہہ الدین کو مزید فیصلے کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حدود اور تجاویز کی اجازت نہیں دے سکتا اورآپ پارٹی کے معاملات میں مداخلت کررہے ہیں جسے برداشت نہیں کر سکتا،آپ نے بطور الیکشن ٹریبونل سربراہ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے آپ مزید فیصلے کر کے پارٹی کو نقصان نہ پہنچائیں ،پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بطور پارٹی چیئرمین اقدامات کرتا رہوں گا۔