پاک فوج سخت ترین جنگ لڑرہی ہے ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،آرمی چیف ،پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ، دہشتگردوں کوبھاگنے نہیں دیں گے،جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج ،انسٹیٹیوٹ آف سیکورٹی اسٹیڈیز میں تقریب سے خطاب

بدھ 8 جولائی 2015 09:55

راولپنڈی،جنوبی افریقہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ ہم ایک ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہیں ،پاک فوج سخت ترین جنگ لڑرہی ہے ،پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ،ہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے منگل کے روزجنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج ،انسٹیٹیوٹ آف سیکورٹی اسٹیڈیزکادورہ کیا،آرمی چیف نے ڈیفنس کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہم ایک ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہیں ،دہشتگردی کے خلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے ،دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں ،اورپاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،پاک فوج سخت ترین جنگ لڑرہی ہے ،ہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اورقوم کی حمایت سے پاک فوج کوکامیابیاں مل رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ہے ،دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوچن چن کرتباہ کیاجارہاہے ،دہشتگردوں کوبھاگنے نہیں دیں گے ،پاکستان دہشتگردی کے خلاف موٴثرکارروائی کررہاہے ،جنرل راحیل شریف نے کہاکہ ہم دہشتگردی کامکمل خاتمہ یقنی بنائیں گے