سانحہ صفورکے ملزمان کاتعلق القاعدہ سے ہے ،آئی جی سندھ،کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہے ،سیاسی یامذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں، غلام حیدرجمالی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 7 جولائی 2015 10:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء)آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے کہاہے کہ سانحہ صفورکے ملزمان کاتعلق القاعدہ سے ہے ،کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہے ،سیاسی یامذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ کراچی آپریشن سے بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے ،کراچی آپریشن کے 22مہینے ہوچکے ہیں اس دوران کراچی میں اغواء برائے تاوان اورجرائم کوکم سے کم سطح پرلے آئیں ہیں ،آپریشن سے قبل 10سے 12افرادٹارگٹ کلنگ میں قتل ہوتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن کسی سیاسی یامذہبی جماعت کے خلاف نہیں آپریشن کراچی کی تمام جگہوں پرہورہاہے ،جہاں کسی بھی جرائم پیشہ نظرآئے کارروائی کرنی پڑتی ہے ،خواہ وہ کسی بھی جگہ ہو،یاکسی بھی جماعت سے ہوہمیں ان کوپکڑناہوتاہے ،کراچی آپریشن کے بہترنتائج سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سانحہ صفوراکے ملزمان کاتعلق القاعدہ سے ہے ،سانحہ صفوراکے ملزمان ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی دنیاکادوسرابڑاشہرہے ،یہاں پولیس کی تعداد60ہزارسے زائدہے ،کراچی پولیس کووسائل اورنفری کی کمی کاسامناہے ۔انہوں نے اس خبرکی تردیدکی کہ نیب ان کے خلاف کارروائی کررہاہے ۔انہوں نے کہ بھی کہاکہ ایس ایس پی راوٴانورکی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن بناہے اس رپورٹ کومیڈیاکے ساتھ شیئرکریں گے