کراچی کے بعد گرمی کی تیز لہر نے پشاور کا رخ کرلیا ، پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں1450ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریض لائے گئے

پیر 6 جولائی 2015 09:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)کراچی کے بعد گرمی کی تیز لہر نے پشاور کا رخ کرلیا ہے اور گزشتہ روز پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں1450ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریض لائے گئے۔

(جاری ہے)

یہ مریض پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں لائے گئے جن میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تعداد ایک ہزار تھی جبکہ حیات میڈیکل کمپلیکس میں150اور خیبر ٹیچنگ میڈیکل کمپلیکس میں250 مریض لائے گئے۔پشاور میں اتوار کو درجہ حرارت43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :