بھارتی فورسزکی سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری پر بلااشتعال فائرنگ،چناب رینجرزکی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی توپیں خاموش کرادیں

پیر 6 جولائی 2015 09:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسزکی سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کیچاروہ سیکٹرمیں ایک بارپھربلااشتعال فائرنگ ،چناب رینجرزکی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسزنے اتوار کے روزسیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی ،پاکستانی رینجرزنے بھی بھرپورجوابی کارروائی کرکے دشمن کی توپوں کوخاموش کرادیا،فائرنگ کاسلسلہ کچھ دیرتک جاری رہاتاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ عنوان :