”را“ کے سابق سربراہ سے فنڈنگ کا الزام لگا کر ہمالیہ سے بڑا جھوٹ بولا،سید صلاح الدین ، بھارت مجاہدین کو خریدنے کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 5 جولائی 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیف سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارتی ”را“ کے سابق سربراہ سے فنڈنگ کا الزام لگا کر ہمالیہ سے بڑا جھوٹ بولا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ”را“ کے سابق سربراہ دْلت کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صلاح الدین نے کہا کہ دْلت کا الزام ہمالیہ سے بھی بڑا جھوٹ ہے بھارتی ”را“ نے مجاہدین کو خریدنے کیلئے رقم ہی نہیں مناصب کی بھی پیشکش کی تھی جو ہم نے ٹھکرا دی بھارت مجاہدین کو خریدنے کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس کا یہ خواب کبھی پورا ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :