داعش آزاد کشمیر میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے ، بھارتی فوج کا دعویٰ

ہفتہ 4 جولائی 2015 09:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء) بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دولت اسلامیہ آزاد کشمیر میں اپنے قدم جما رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جہانگر میں ایک فوجی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ 16 کارلس لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کشمیر میں اگرچہ بڑے پیمانے پر نہیں ہے تاہم یقیناً وہ آزاد کشمیر میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے 200سے 225 دہشتگرد ایل او سی عبو کرکے یہاں داخل ہونے کے منتظر ہیں تاہم سرحد پر دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر اور تربیتی کیمپوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔