پنکچرز کی بات ہوا میں نہیں کی تھی ثبوت ہیں،جہانگیر ترین ، پاکستان کے اچھے سیاستدانوں سے رابطے ہیں کارکن جن لوگوں پر اعتراض نہیں کریں گے انہیں پارٹی میں شامل کریں گے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 4 جولائی 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہاہے کہ پنکچرز کی بات ہوا میں نہیں کی تھی ثبوت ہیں عارف علوی کو معافی نہیں مانگنی چاہیے تھی پاکستان کے اچھے سیاستدانوں سے رابطے ہیں کارکن جن لوگوں پر اعتراض نہیں کریں گے انہیں پارٹی میں شامل کریں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ عارف علوی کو پنکچرز پر معافی کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا عارف علوی کو جو پتہ تھا اس حساب سے انہوں نے کہہ دیا کچھ لوگوں نے بہت وثوق سے ہمیں پنکچرز کی بات بتائی تھی انہوں نے کہا کہ ہم نے پنکچرز کی بات ہوا میں نہیں کی ہمارے پا س ثبوت موجود ہیں۔

ہمارا موقف یہ ہے کہ 71 پنکچرز لگائے گئے جہاں زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے مخصوص حلقوں میں سازش کے تحت اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

(جاری ہے)

71 حلقوں میں زائد بیلٹ پیپرز چھاپنا سیاسی فیصلہ تھا انہوں نے کہا کہ تیس فیصد سے زائد حلقوں میں فارم پندرہ موجود ہی نہیں تھے۔ ساٹھ ہزار تھیلوں میں سے پچیس ہزار میں فارم پندرہ نہیں ملے تھیلوں میں دو قسم کے فارم کی موجودگی فراڈ ہے انہوں نے کہا کہ لاہور کے آٹھ حلقوں میں ایک سو دس فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہاکہ انتخابات سے سات روز قبل وہ بے اختیار ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماء اپنے کارکنوں کو جواب دہ ہیں شاہ محمود قریشی کی پرویز مشرف سے ملاقات بارے علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے سے عوام میں شعور پید اہوا ہے ہم پاکستان میں اچھے سیاستدانوں سے رابطے میں ہیں جن لوگوں پر ہمارے کارکن اعتراض نہیں کریں گے انہیں ضرور پارٹی میں شامل کریں گے ہم پنجاب ہی نہیں سندھ اور بلوچستان میں بھی لوگوں سے رابطے میں ہیں پنجاب پر ہمارا فوکس ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہم نے کام کرنا ہے وہان پر ہمارے لئے راستہ کافی سازگار ہے۔