وزیر اعظم نواز شریف 7 جولائی کو ناروے کا دورہ کرینگے، اوسلو میں ’’ایجوکیشن فار ڈویلپمنٹسمٹ‘‘ میں شرکت،کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

ہفتہ 4 جولائی 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف 7 جولائی کو ناروے کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے میں وزیر اعظم ناروے میں وسلو میں "ایجوکیشن فار ڈویلپمنٹسمٹ " میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم یہ دورہ نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک دہائی کے عرصے میں میں کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا ناروے کا پہلا دورہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم ایجوکیشن سمٹ سے خطاب اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مذاکرات کریں گے۔ وزیر اعظم دورے میں ناروے کے شہزادہ ہاکون میگنس سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورہ سے وزیر اعظم کو ناروے کی قیادت سے دوطرفہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیالات کا بھی موقع ملے گا۔ وزیر اعظم کے دورہ سے پاکستان اور ناروے کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :