سپر ماڈل ایان علی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے،طاقت ور مافیا رہا ہوتے ہی ایان علی کی جان لے سکتا ہے ،ایان علی کو بھی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے،ذرائع،حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد ایان علی فوری رہائی کے حق میں نہیں،مقتدر حلقوں نے اڈیالہ جیل کو محفوظ جگہ قرار دے دیا، لطیف کھوسہ ایان علی کی رہائی کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف، کئی ٹی وی پروگراموں میں ایان علی کو معصوم قرار دے چکے ہیں

جمعہ 3 جولائی 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) سپر ماڈل ایان علی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں مقتدر حلقوں نے ایان علی کے لئے اڈیالہ جیل کو محفوظ ترین جگہ قرار دے دیا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کے وکلاء اگرچہ عدالتوں کے روبرو ان کی ضمانت کی اپیلیں کر رہے ہیں لیکن حساس اداروں کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ایان علی فوری طور پر ضمانت پر رہائی کے حق میں نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ حساس اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طاقت ور مافیا ایان علی کے رہا ہوتے ہی اس کی جان لے سکتا ہے اس لئے ایان علی کو اڈیالہ جیال کی وسیع و عریض دیواروں کے پیچھے محفوظ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کو بھی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے البتہ سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ جو کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی ہیں ایان علی کی رہائی کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں اور کئی ٹی وی پروگراموں میں ایان علی کو معصوم قرار دے چکے ہیں لیکن سردار لطیف کھوسہ کے متحرک ہوتے ہی خفیہ اداروں نے ایان علی کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :