لاگت میں اضافے،عالمی مالیاتی اداروں نے نیلم جہلم پراجیکٹ کی رقم روک لی،مالیاتی اداروں نے 692 ملین ڈالر رقم دینے کا وعدہ کیا، 259.5 ملین ادا رک دیئے، 433 ملین ڈالر کی رقم روک لی،منصوبے کا تخمینہ 4.21 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوسکتا،کابینہ کمیٹی کو بریفنگ

جمعہ 3 جولائی 2015 08:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) عالمی مالیاتی اداروں نے نیلم جہلم پن بجلی پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے پر 433 ملین ڈالر کی رقم روک لی ہے اس بات کا انکشاف وزیر اعظم کی زیر صدارت 18 جون کو ہونے والی کیبنٹ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کی لاگت کے تخمینے میں ہونے والے اضافہ کی وجہ سے اسلامک ڈویلپمنٹ ، کویت ڈویلپمنٹ فنڈ ، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ، اور اوپیک ڈویلپمنٹ فنڈ نے مزید 433 ملین ڈالر کی رقم دینے سے انکار کر دیا ہے اور روکی جانیوالی رقم اب کسی ٹھوس گارنٹی کے بعد ہی جاری ہو سکے گی۔

اس منصوبہ کے لئے مالیاتی اداروں نے 692 ملین ڈالر رقم دینے کا وعدہ کیا تھا جس میں انہوں نے 259.5 ملین ڈالر کی رقم ادا کی جا چکی ہے جبکہ نیلم جہلم منصوبہ کی ابتدائی تخمینہ لاگت 1.8 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔ گزشتہ دور حکومت میں تخمینہ 2.74 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور اب موجودہ دور میں تخمینہ 4.21 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اس منصوبہ کی تکمیل تاریخ 30 نومبر 2016 رکھی گئی ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :